شیروں کی تعداد کو شمار کرنے ملک کی 20 ریاستوں میں 66000 افراد کا عملہ مصروف

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) 2018ء کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان میں 66 ہزار افراد نے 20 ریاستوں میں میدانی کام انجام دیا اور 3 لاکھ 81 ہزار 400 مربع کیلو میٹر جنگلات کی مسافت طئے کی اور 26,760 مقامات کی 3.5 کروڑ تصویر لیں۔ ساری دنیا میں اس سے بڑا جنگلات کا احاطہ کہیں نہیں کیا گیا۔ یہ بات نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھاریٹی کے سکریٹری ڈاکٹر انوپ کمار نائیک نے بتائی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ ہندوستان بھر میںشیروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تقریبا دوگنی ہوگئی ہے ۔ یہ اضافہ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات اور صورتحال کو بہتر بنانے متعلقہ حکام کی جدوجہد کا نتیجہ بھی قرار دیا گیا تھا ۔