نیویارک ۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے فلسطینی۔ امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر جامع، شفاف اور غیر جانبدار تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ 51 سالہ شیریں چہارشنبہ کے دن مغربی کنارہ میں اپنی صحافتی ذمہ دارایاں نبھاتے ہوئے مبینہ طور پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔ ادھر یروشلم میں شیریں کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے اور بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ شیریں کی ہلاکت دراصل فلسطینی جنگجوؤں کی فائرنگ سے ہوئی۔