شیر خوار بچوں کی اموات ،ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد۔/8 مارچ، ( سیاست نیوز) نامپلی ایریا ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی مجرمانہ لاپرواہی کے نتیجہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ٹیکہ اندازی کے بعد شیر خواروںکو غلط دوا دیئے جانے کے نتیجہ میں دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ 32 بچے شدید متاثر ہوگئے تھے۔ اس ضمن میں ایل بی نگر کے ساکن محمد آصف نے پولیس حبیب نگر میں شکایت درج کروائی اور کہا کہ ایریا ہاسپٹل نامپلی کے ذمہ داران کی لاپرواہی کے نتیجہ میں ان کے بچے محمد عمر کی موت واقع ہوئی ہے۔ حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ٹی امروتا ریڈی نے کہا کہ محمد آصف کی شکایت کے بعد ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے اور دواخانہ پہنچ کر ٹراموڈال گولیاں ضبط کرلی گئی ہیں۔ کل نیلو فر ہاسپٹل میں زیر علاج بچوں کی موت اور طبیعت بگڑنے کے نتیجہ میں والدین نے شدید اعتراض کیا تھا جس کے نتیجہ میں آج بھی پولیس نے بندوبست برقرار رکھا۔