شیر خوار کی حسین ساگر میں تیرتی ہوئی نعش

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : بچے والدین کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہوتے ہیں ۔ بچوں کے لیے والدین بڑی سی بڑی قربانیاں بھی دیتے ہیں بچوں کی پرورش اور تعلیم ، ملازمتوں اور بزنس کے لیے خود قرض دار ہوجاتے ہیں ۔ مگر بچوں کی خوشیوں کا ہر طرح سے خیال رکھتے ہیں ۔ ان میں چند مٹھی بھر ایسے بھی والدین ہیں جنہیں بچوں کی کوئی فکر نہیں ہوتی ۔ بڑے ہی افسوس کے ذریعہ یہ بتایا جارہا ہے کہ حسین ساگر کے پانی میں ایک نامعلوم شیر خوار کی نعش کو رام گوپال پیٹ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ پولیس کی تفصیلات کے مطابق منگل کی شام کو نکلس روڈ روٹری کلب کے پاس ایچ ایم ڈی اے مزدور حسین ساگر کی صفائی کررہے تھے انہیں پانی پر ایک شیر خوار بچہ کی تیرتی ہوئی نعش نظر آئی جس کی ان مزدوروں نے رام گوپال پیٹ کی پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس فوری پہونچ گئی اور نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانے کو منتقل کردیا ۔ ڈاکٹروں نے پولیس کو بتایا کہ مرنے والے بچہ کی عمر دو یا تین دن کی ہے۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ ن