شیر نے کشتی پر چھلانگ لگا کر ماہی گیر کو اٹھا لیا

   

Ferty9 Clinic

باروئیور (مغربی بنگال) ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے جنگلاتی علاقہ سندربنس میں ایک شیر نے ماہی گیر کی کشتی پر چھلانگ لگاتے ہوئے ماہی گھیر کو اٹھا لیا اور گھسیٹتا ہوا گھنے جنگلاتی علاقے میں لے گیا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کہا کہ جنوبی 24 پرگتی ضلع میں لاہری پور گاؤں سے تعلق رکھنے والے تین افراد چہارشنبہ کی صبح ماہی گیر کیلئے نکلے تھے۔ جمعرات کو وہ کالی چار علاقہ میں ماہی گیری میں مصروف تھے کہ شیر نے کشتی پر چھلانگ لگاتے ہوئے ایک ماہی گیر سجیت مونڈال کو منہ میں پکڑ لیا ایک اور اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے تیزی کے ساتھ جنگل میں چلا گیا۔ تلاشی مہم کے باوجود مونڈال کی نعش ہنوز دستیاب نہیں ہوئی ہے۔ ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد پر واقع مشہور سندربنس جنگلات شیروں کی پناہ گاہ سمجھے جاتے ہیں جہاں رائیل بنگال ٹائیگرس کثرت سے پائے جاتے ہیں۔