یمن میں ایک چڑیا گھر کے اندر ایک شیر نے دو سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ ملک کے وسطی صوبے اِب میں پیش آیا۔مقامی ذرائع کے مطابق دنیا ادریس نامی بچی نے شیر کے پنجرے کے اندر اپنا ہاتھ داخل کر دیا۔ اس پر شیر نے بچی کے بائیں ہاتھ پر کاٹ لیا۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو بچی کا باپ اپنی بیٹی کی تصویر لینے میں مصروف تھا۔مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ننھی بچی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی۔انسانی حقوق کے حلقوں نے واقعے کا ذمے دار بچی کے باپ اور (حوثیوں کے زیر انتظام) چڑیا گھر کی انتظامیہ کو قرار دیا ہے۔ حلقوں کے مطابق اس نوعیت کے درندوں کے واسطے پنجرے کا انتظام نامناسب تھا۔ بچوں کو جانوروں کے پنجروں سے مزید فاصلے پر رکھا جانا چاہیے۔