شیر کی موجودگی سے عوام میں خوف و ہراس ، بچھڑے کو ہلاک کردیا

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے یادادری بھونگیری ڈسٹرکٹ میں ترکاپلی منڈل میں ایک شیر کی موجودگی کے بعد عوام میں خوف و ہراسا کی لہر دوڑ گئی ۔ اس نے ہفتہ کو ایک مویشی پر حملہ کیا اور ایک بچھڑے کو ہلاک کردیا ۔ پولیس کے مطابق اس شیر نے یادادری بھونگیری ڈسٹرکٹ میں ابراہیم پور ولیج میں دو بچھڑوں پر حملہ کیا ۔ گاوں والوں نے اس واقعہ کے بارے میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا ۔ پنجوں کے نشانات کا معائنہ کرنے کے بعد کی رپورٹس کے مطابق محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے اس بات کی توثیق کی کہ یہ شیر 8 تا 10 سال کی عمر کا ہے اور ٹرئیپ کیمروں میں اس شیر کا ایک امیج قید کیا گیا ہے ۔ جنگلات کے عہدیداروں کے مطابق یہ شیر سدی پیٹ کے جنگلات سے یادادری بھونگیری ڈسٹرکٹ میں داخل ہوا ہے ۔ جہاں وہ 10 دن سے گھوم رہا تھا ۔ وہ ساتھی کے لیے ایک مادہ کی تلاش میں گھوم رہا تھا ۔ شیر کی نقل و حرکت کے بعد پولیس اور جنگلات کے عہدیداروں نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ تنہا کھیتوں میں نہ جائیں اور گروپس میں پھریں ۔۔ A