برلن: جرمنی میں ملنے والی تقریباً 48,000 سال پہلے کے ایک شیر کی باقیات کے معائنے سے پتہ چلا کہ اسے یوروایشیا میں بسنے والے قدیم انسانوں ’نینڈرٹلز‘ نے اس کے پیٹ میں لکڑی کا نیزہ مار کر اسے ہلاک کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نینڈرٹلز کے غار کے شیروں کا شکار کرنے کے پہلے براہ راست ثبوت کی نمائندگی کرتی ہے اور قدیم زمانے میں کسی بڑے شکاری کو مارنے کا قدیم ترین ثبوت ہے۔ تاہم اس طرح کا رویہ شاید نینڈرٹلز کے درمیان بہت پہلے شروع ہوا تھا۔ دریافت کے نتائج کو ’سائنسی رپورٹس‘ میں پیش کیا گیا ہے۔محققین نے ایک اور جرمن سائٹ سے تین غار کے شیروں کے پنجے کی ہڈیوں کا بھی جائزہ لیا جو کم از کم 190,000 سال پہلے کی ہیں۔