شیر کے حملے میں گائے ہلاک

   

کاغذ نگر ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بجور منڈل کے گاوں میں شیر کے حملہ میں گائے فوت ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر سے 50 کلو میٹر کی دوری پر واقع بجور منڈل کے گاوں سلگو پلی کے نائب سرپنچ ناگیش کی گائے پر شیر نے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا ۔ اس کی اطلاع دھیرے دھیرے سارے علاقوں میں عام ہوگئی ۔ بجور کے علاوہ اطراف واکناف کے علاقوں کے عوام اور راستہ چلنے والے مسافرین میں شیر کی دہشت سے خوف زدہ ہیں ۔۔