شیر ہندوستان حضرت ٹیپو سلطان شہید رح کی یوم ولادت منانے کےلئے کانگریس چلائے گی تحریک

,

   

بی جے پی کے وزیراعلیٰ یڈیورپا نے حلف لیتے ہی حضرت ٹیپو شہید کی سرکاری طور پریوم ولادت منانے سے انکار کردیا تھا۔ جس پر کانگریس پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارمیا کی قیادت میں اسمبلی میں پرزور ہنگامہ کیا اور کہا کہ کانگریس اس کے خلاف تحریک چلائے گی۔

واضح رہے کہ کہ کانگریس کا یہ فیصلہ کرناٹک کے قائدین کے اجلاس میں کیا، اس اجلاس میں کرناٹک کے تما کانگریس کے بڑے لیڈران نے شرکت کی، جس میں دنیش گنڈو راو، ایچ کے پاٹیل، ایچ سی مہا دیوپا، سدارمیا وغیرہ موجود تھے۔ ساتھ ہی یہ بھی طی کیا ہے کہ بی جے پی کی اس مہم کے خلاف عوام کی رائ لی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے گذشتہ ہفتے ریاست کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد شیر ہند ٹیپو سلطان کی جینتی پر سرکاری تقریب کے انعقاد کو رد کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ فیصلہ بی جے پی کے جی بوپیَّا کی اس عرضی کے تناظر میں کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ضلع میسور کے لوگوں نے سابقہ حکومت کے حکم پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ٹیپو کی جینتی کا انعقاد رد کیے جانے کے فیصلے سے بی جے پی حکومت کے ذریعے اس شخص کی بے حرمتی ظاہر ہوتی ہے جس نے برطانوی نو آبادیات کے خلاف جنگ کی اور شہید ہوئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس کے رہنماؤں نے ان اسمبلی سیٹوں پر مضبوط امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جو 15 باغی اراکین اسمبلی کے نا اہل ٹھہرائے جانے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔