ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) کو اتوار کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ششیر شنڈے نے پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔اس خط کے ذریعہ کوئی عوامی الزام لگائے بغیر، شندے نے خط میں کہا کہ انہیں پارٹی کے لیے کام کرنے کے لیے گزشتہ چار برسوں میں کوئی اہم ذمہ داری نہیں دی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ڈیکوریٹیوعہدہ دیا گیا، اس لیے ان کی زندگی کے چار سال ضائع ہو گئے ۔