بیجنگ: چینی ماہر، وینگ ییکن بظاہر بے جوڑ اژیا کو ایک دوسرے پر رکھ کر متوازن کرنے کی عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ شیشے کی بوتل پر سلائی مژین دھرتے ہیں تو کبھی گرے بغیر کرسی کی دوٹانگوں پرتوازن رکھتے ہیں۔بظاہر یوں لگتا ہے کہ کئی مواقع پر انہوں نے زمینی ثقل کو بے اثر کردیا ہے لیکن ایسا نہیں کیونکہ وہ خاص مقامات پر اژیا کو رکھتے ہیں اور اس میں بے حد صبر اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔وینگ پیشے کے لحاظ سے الیکٹریشن ہیں اور انہوں نے سافٹ ڈرنک بوتل پر سلائی مژین کھڑی کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے۔ اس کے علاوہ باریک سلاخوں پر گیس کے بڑے سلینڈر بھی موازن کرچکے ہیں۔ تاہم لوگوں نے ان کی مہارت کا اعتراف کیا ہے اور اپنی حیرانی بھی بیان کی ہے۔