اسلام آباد : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کی اپیل پر مرکزی القدس کمیٹی کے زیر اہتمام شیعہ علماء کونسل پاکستان ، جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر مذہبی تنظیموں اور شہریوں نے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس منایا گیا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضہ کیخلاف ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں ، سیمینار و دیگر پروگرامزکا انعقاد کیا گیاجس میں علماء کرام، شیعہ علماء کونسل اور جے ایس او کے مرکزی ، صوبائی ، ڈویڑنل ، ضلعی و تحصیل کی سطح کے عہدیداران ا ور کارکنان سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دارلحکومت اسلام آباد میں القدس ریلی کی قیادت سید جاوید حسین صدر شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد،علامہ سید علی بنیامین نقوی سینئر نائب صدر وفاقی علاقہ اسلام آباد، تصور عباس جاڑاجنرل سکریٹری وفاقی علاقہ اسلام آباد، علامہ سجاد حسین کاظمی ، علامہ سید وزیر حسین کاظمی ، علامہ سید محسن عباس نقوی ، علامہ مہر فرحت حسین ، علامہ سید نقی عباس ہمدانی ، علامہ سید مظہر عباس کاظمی ، علامہ محمود یعسوبی نے کی ، علماکرام نے یوم القدس کی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاء کردی،ہم فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جا ری رکھیں گے۔