حیدرآباد 12 فروری ( سیاست نیوز ) شیعہ لڑکے لڑکیوں کے سرپرستوں کا اجلاس 24 فروری جمعرات 10 بجے تا سہ پہر 3 بجے اعجاز منزل روبرو قدیم ٹریفک پولیس اسٹیشن دارالشفاء منعقد ہوگا ۔ عقد ثانی رشتوں کا بھی انتظام ہے ۔ جناب علی رضا نے سرپرستوں سے خواہش کی کہ وہ دو عدد فوٹوز معہ بائیو ڈاٹا ساتھ لائیں اور پروگرام سے ایک گھنٹہ قبل ناموں کا اندراج کروائیں ۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی ، مولانا علی حیدر فرشتہ ، مولانا علی مرتضیٰ و دیگر علماء و ذاکرین شرکت کریں گے ۔ منیجنگ ایڈیٹر سیاست جناب ظہیر الدین علی خاں صدارت کریں گے ۔