بی جے پی قائدین میر فراست علی باقری و دیگر کا بیان
حیدرآباد ۔ 3اپریل ( پریس نوٹ ) مسٹر میر فراست علی باقری بی جے پی ترجمان تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی مورچہ مسٹر میر ہادی علی بی جے پی اسٹیٹ لیڈر سابق ( شیعہ ) ممبر وقف بورڈ نے تلنگانہ وقف بورڈ کے لاک ڈاؤن ( کورونا وائرس) سے متاثرہ غریب خاندانوں میں غذائی اجناس اور دیگر اشیاء کی تقسیم کا خیرمقدم کیا اور بتایا کہ تلنگانہ وقف بورڈ نے جن دو ہزار غریب خاندانوں میں غذائی اجناس کی تقسیم عمل میں لانے کی صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے اعلان کیا ہے ۔ ان میںمختلف درگاہوں کو شامل کیا گیا جبکہ تلنگانہ وقف بورڈ میں کوہ امام ضامن درگاہ ترملگری ، کوہ مولاعلی ملکاجگری اور اندرون شہر حیدرآباد کے عاشورخانہ جات کے اطراف و اکناف میں جہاں ہزار غریب خاندان کسمپرسی کی حالت میں ہے کو شامل نہیں کیا جبکہ ریاستی وقف بورڈ کے پاس آج بھی شیعہ وقف درگاہ اور عاشورخانہ جات کی رقم موجود ہے ۔ مگر افسوس صرف 20لاکھ کی رقم پر ہی وقف بورڈ نے غریبوں کیلئے اعلان کرتے ہوئے مذاق کیا ۔ ان قائدین نے چیف منسٹر تلنگانہ وزیر اقلیتی بہبود اور صدرنشین وقف بورڈ سے کہا کہ اس رقم کو کم از کم ایک کروڑ روپئے جاری کرتے ہوئے شیعہ وقف درگاہوں اور الاوہ سرطوق ، بارگاہ حضرت عباس ، الاوہ بی بی ، کوہ امام ضامن ، کوہ مولا علی پر بھی اسپیشل تقسیم عمل میںلائیں۔