نئی دہلی ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر شیلاڈکشٹ کو آج صدر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی مقرر کیا گیا جبکہ چند روز قبل ہی اجئے ماکن نے اس عہدہ سے خرابی صحت کی بناء استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ اعلان کرتے ہوئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی انچارج دہلی یونٹ پی سی چاکو نے کہا کہ شیلاڈکشٹ کی معاونت تین کارگذار صدور دیویندر یادو، ہارون یوسف اور راجیش لیلوتیا کریں گے۔ ماکن نے شیلا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں کانگریس اروند کجریوال اور نریندر مودی زیرقیادت حکومتوں کے خلاف طاقتور اپوزیشن کا رول ادا کرے گی۔
لالو پرساد کی ضمانت عرضی مسترد
رانچی۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے آج صدر آر جے ڈی لالو پرساد کی کروڑہا روپئے کے چارہ اسکام کے تین کیسوں میں ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔ لالو فی الحال راجندر انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں زیرعلاج ہیں۔