نئی دہلی /21 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابقہ دہلی چیف منسٹر شیلا ڈکشٹ کو آج زبردست بارش تیز و تند ہوا کے درمیان میں ان کے رشتہ داروں ، ساتھوں اور کانگریس ورکرز نے بیدیدہ نم سپرد آتش کردیا گیا ۔ 81 سالہ کانگریس وٹرن جن کا دل کا دورہ پڑھنے سے ہفتہ کو انتقال ہوگیا تھا ۔ پورے سرکاری اعزازات کے دوران دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر سپرد آتش کردیا گیا ۔ ان کی آخری رسومات میں یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی اور پریانکا وڈرا کے علاوہ سینئیر کانگریس ارکان نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ وزیر عاخلہ امیت شاہ ، دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال اور ڈپٹی چیف منسٹر منش سسوڈیا اور ریاستی وزیر داخلہ ستیندر جین نے بھی آخری رسوما ت میں شریک تھے ۔ شدید بار کے باوجود پارٹی ورکرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ شیلا ڈکشٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ تین مرتبہ رہ چکی چیف منسٹر ڈکشٹ نے صرف ایک اچھی دوست تھی بلکہ وہ ان کی بڑی بہن کا درجہ رکھتی تھیں ۔ شیلا ڈکشٹ کے جسدخاکی کو پہلے کانگریس پارٹی ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا جہاں پر کئی نامور قائدین منموہن سنگھ ، چیف منسٹرز اشوگلوٹ اور کمل ناتھ نے ان کو خراج عیقدت پیش کیا ۔ اس سے قبل ان کی رہائش گاہ پر ایل کے اڈوانی ، سشما سوراج نے ان کا دیدار کیا ۔ ڈکشٹ کی دوست انسٹا سیاگل جو دہلی میناریٹی کمیشن ممبر ہے ان کو مضبوط کردار اور عزم مضمم رکھنے والی شخصیت قرار دیا ۔