حیدرآباد۔ تلنگانہ یوتھ کانگریس کے انتخابات میں ایس شیلجہ کرانتی کمار حیدرآباد ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس کی نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔ یوتھ کانگریس کے انتخابات آن لائن منعقد ہوئے تھے اور کارکنوں کے ووٹ کے بنیاد پر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔ گولی پورہ ڈیویژن سے تعلق رکھنے والی شیلجہ 2012 میں حیدرآباد پارلیمانی حلقہ میں یوتھ کانگریس کی جنرل سکریٹری منتخب ہوئی تھیں۔ وہ اور ان کے شوہر کرانتی کمار حیدرآباد پارلیمانی حلقہ میں یوتھ کانگریس کے نائب صدور کی حیثیت سے 2015 میں منتخب ہوئے تھے۔ ایس شیلجہ نے مسلسل تیسری مرتبہ یوتھ کانگریس کیلئے منتخب ہوکر ہیٹ ٹرک کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے وفادار سپاہی کی حیثیت سے وہ استحکام کیلئے کام کریں گی۔
