شیلیش گپتا آئی این ایس کے چیئرمین منتخب

   

نئی دہلی۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مڈ ڈے اخبار کے شیلیش گپتا کو انڈین نیوز پیپر سوسائٹی (آئی این ایس) کا چیئرمین بنایا گیاہے ۔ مسٹر گپتاکو بنگلور میں منعقد 80ویں سالانہ اجلاس میں اس عہدہ کے لئے منتخب کیا گیا۔وہ ملیالا منورما کے جینت میتھیو کے جانشین ہوں گے ۔ آج یہاں جاری ایک بیان کے مطابق آنند بازار پتریکا کے ڈی ڈی پرکایستھ کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے جب کہ نریش موہن کو اعزازی سکریٹری بنایا گیاہے ۔ بیان کے مطابف محترمہ میرلی پال کو سکریٹری اور مسٹر اے ایل آدی مول کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے ۔