شیل ویلفیر ہاسٹلس طلبہ کے ڈائیٹ چارجس میں 25 فیصد اضافہ !

   

کابینی سب کمیٹی کا فیصلہ، تجویز چیف منسٹر کو روانہ، سرکاری خزانہ پر سالانہ 3302 کروڑ کا اضافی بوجھ

حیدرآباد۔یکم؍ مارچ، ( سیاست نیوز) کابینی سب کمیٹی نے سماجی بہبود ہاسٹلس طلبہ کے ڈائیٹ چارجس میں 25 فیصد کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینی سب کمیٹی نے اس تجویز کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو روانہ کردیا ہے۔ چیف منسٹر کی منظوری کے بعد سرکاری طور پر احکامات جاری کردیئے جائیں گے ، جس سے 3214 ہاسٹلس کے 8.59 لاکھ طلبہ کو فائدہ ہوگا۔ وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کی قیادت میں کابینی سب کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بی سی بہبود وزیر گنگولہ کملاکر ، قبائیلی بہبود کے وزیر ستیہ وتی راٹھور اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ابھی تک حکومت نے دو مرتبہ ڈائیٹ چارجس میں اضافہ کیا ہے۔ کابینی سب کمیٹی نے بتایا کہ مہاراشٹرا، کرناٹک اور اُتر پردیش سے زیادہ تلنگانہ میں میس جارجس موجود ہیں۔ ڈائیٹ چارجس میں 25 فیصد اضافہ کرنے سے سرکاری خزانہ پر ماہانہ 275 کروڑ اور سالانہ 3302 کروڑ روپئے کا اضافی مالی بوجھ عائد ہوگا۔ تیسری تا ساتویں جماعت کے طلبہ کو 1200 روپئے، آٹھویں تا دسویں جماعت کے طلبہ کو 1400 روپئے ، انٹرمیڈیٹ تا پوسٹ گریجویشن تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو ماہانہ 1875 روپئے خرچ کئے جانے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے۔ تاحال تیسری جماعت تا ساتویں جماعت کے طلبہ کو 950 ، آٹھویں تا دسویں جماعت کے طلبہ کو 1100 ، انٹر تا پی جی کے طلبہ کیلئے 1500 روپئے ڈائیٹ چارجس دیئے جارہے ہیں۔ ن