ممبئی: ’’اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں‘‘ کے مصداق بی جے پی لیڈر نارائن رانے کا شیواجی مہاراج کے بارے میں ریمارک برسر اقتدار حلقوں میں ہلچل کا سبب بنا ہے۔ شیواجی کے مجسمہ کے انہدام کے بعد افراتفری کے درمیان نارائن رانے نے کہاکہ میں کوئی مورخ نہیں ہوں، لیکن جتنا میں نے مورخ بابا صاحب پورندرے سے پڑھا، سنا اور جانا ہے، شیواجی نے سورت کو لوٹا تھا۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ انتخابات قریب ہیں، اس لئے اپوزیشن شیواجی کے مجسمے کو گرانے کے معاملے کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شردپوار کو آگے آکر امن کی اپیل کرنی چاہئے تھی۔