شیواجی ٹرمینس کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی

   

ممبئی : جنوبی ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینس (سی ایس ٹی) ریلوے اسٹیشن اور شہر کے مضافاتی کرلا ریلوے اسٹیشن کو جمعہ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد محکمہ پولیس میں افراتفری مچ گئی۔ دونوں اسٹیشنز پر پانچ گھنٹے سے زائد تلاشی لی گئی ۔ تاہم کوئی مشکوک چیز نہیں برآمد نہیں ہوئی۔پولیس کنٹرول روم میں کال موصول ہونے پر ریلوے پولیس پروٹیکشن فورس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت پولیس اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن پر پانچ گھنٹے سرچ آپریشن چلایا۔ریلوے کمشنر قیصر خالد نے کہا کہ فون کرنے والے نے سی ایس ٹی اور کرلا ریلوے اسٹیشنوں کو اڑادنے کی دھمکی دی۔