ممبئی ۔ شیواجی مہاراج کے مجسمے کے گرنے کے بارے میں ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ مہاوتی حکومت میں بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے وزیر دیپک کیسرکر کے اس بیان پر تنقید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شیواجی مہاراج کے مجسمے کے گرنے سے کچھ اچھا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ کرنا بے شرمی کی انتہا ہے کہ مالوان قلعہ میں شیواجی مہاراج کی مورتی آندھی کی وجہ سے گرگئی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یکم ستمبرکو اس کے خلاف مہواکاس اگھاڑی کی طرف سے ایک مارچ نکالا جائے گا۔
بجاج ایتھنول گاڑیاں توجہ کا مرکز
نئی دہلی ۔ بجاج آٹو متبادل ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں پر توجہ مرکوزکر رہا ہے، یعنی وہ گاڑیاں جو پٹرول/ڈیزل کے علاوہ سستے متبادل ایندھن پر چل سکتی ہیں۔ حال ہی میں کمپنی نے دنیا کی پہلی سی این جی موٹرسائیکل متعارف کی ہے، جسے خاص طور پر انٹری لیول کے صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اب بجاج صاف اور قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے ایتھنول سے چلنے والی دو پہیوں اور تین پہیوں والی گاڑیاں بنانے کی تیاری کررہا ہے۔بجاج آٹو کے سی ای او راجیو بجاج نے نئی ایتھنول پر مبنی موٹر سائیکل کے بارے میں تصدیق کی ہے۔