حیدرآباد 3 مارچ ( آئی این این ) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے ریاست کے عوام کو شیوراتری کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک پیام میں کہا کہ وہ شیوراتری کے موقع پر تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے عوام کو مبارکباد دیتے ہیں ۔ شیوراتری ایک مقدس تہوار ہے اور اس موقع پر شیو کی پوجا کی جاتی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے بھی اپنے پیام میں تلنگانہ کے عوام کو شیوراتری کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر ریاست اور ریاست کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعاگو ہیں۔ چیف منسٹر نے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔