حیدرآباد 20 فبروری ( آئی این این ) گورنر ڈاکٹر ٹامل سائی سوندرا راجن نے ریاست کے عوام کو مہاشیوراتری کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ گورنر نے اپنے ایک پیام میں کہا کہ شیوراتری لارڈ شیوا کے لاکھوں بھکتوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل تہوار ہے اور اس تہوار کو بھکت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ریاست کے عوام کی بہتری اور بھائی چارہ اور ترقی و خوشحالی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا ۔