ٹی آر ایس کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ تین ریاستی وزراء کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزراء نے مدھیہ پردیش کے چیف منسٹر کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹی آر ایس ٹھان لیتی تو شیوراج چوہان نہ ہی فلائیٹ سے حیدرآباد میں اترتے اور نہ ہی واپس لوٹتے ۔ ٹی آر ایس قائدین کے صبر کو بی جے پی قائدین کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کریں ۔ اگر چیف منسٹر کے سی آر سے منظوری ملتی تو ڈر کیا ہوتا ہے ‘ شیوراج چوہان کو بتایا جاتا ۔ آج ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزراء ٹی سرینواس یادو اور سرینوس گوڑ کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ وزیر سیول سپلائز جی کملاکر نے کہا کہ بی جے پی چیف منسٹرس اور قائدین کے خواب میں چیف منسٹر تلنگانہ آرہے ہیں جس کی وجہ سے وہ تلنگانہ کا دورہ کررہے ہیں ۔ وزیر سنیما ٹو گرافی سرینواس یادو نے کہا کہ سیاسی مفاد پرستی کیلئے بی جے پی قائدین چلر سیاست پر اتر آئے ہیں ۔ چیف منسٹر تلنگانہ پر بی جے پی قائدین کی تنقیدوں کی انہوں نے مذمت کی اور کہا کہ تلنگانہ تمام شعبوں میں ترقی کررہی ہے ۔ اگر ہمت ہے تو شیوراج سنگھ چوہان تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں ترقی اور فلاحی اسکیمات میں کھلے مباحث کا چیلنج قبول کریں ۔ وزیر اکسائز سرینواس گوڑ نے بی جے پی کو ڈرامہ پارٹی قرار دیا اور کہا کہ چوہان مزید 10 مرتبہ چیف منسٹر بنتے ہیں بھی تو مدھیہ پردیش ترقی نہ پانے کا دعویٰ کیا ۔ ن