شیوراج سنگھ چوہان کاآج اڈیشہ کا دورہ

   

نئی دہلی، 9 نومبر (یو این آئی) زراعت اور کسانوں کی بہبوداور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان پیر کے روز اڈیشہ کے ایک روزہ دورے پر جائیں گے ، جہاں وہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ، غذائی تحفظ اور قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینے سے متعلق اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ اتوار کو جاری سرکاری اطلاع کے مطابق، مسٹر چوہان کل پٹنہ سے روانہ ہو کر صبح 11 بجے بھونیشور پہنچیں گے ، جہاں وہ لوک سیوا بھون میں منعقد ہونے والے ( منڈیا دیوس شری انّہ دیوس)کے افتتاحی اجلاس میں بطورِ مہمانِ خصوصی طور پر شریک ہوں گے ۔
اس موقع پر وہ اڈیشہ سمیت پورے ملک میں مِلٹ (موٹے اناج) کی پیداوار، پروسیسنگ اور کھپت کو فروغ دینے کے لیے مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس کے ساتھ کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے سلسلے میں بھی گفتگو ہوگی۔