بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی بابولال گوڑ کو آج ان کی دوسری برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق مسٹر چوہان نے آنجہانی بابو لال گوڑ کی دوسری برسی کے موقع پر ان کی تصویر پر گلپوشی کی۔