شیوراج سنگھ چوہان کا18 نومبر کو گجرات کا دورہ

   

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان 18 نومبر کو گجرات کا دورہ کریں گے اور پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی میٹنگیں کریں گے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان مانڈوی، بھاو نگر اور گاندھی دھام اسمبلی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے اور میٹنگیں کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ بی جے پی کے ‘‘کارپٹ بمبنگ’’ پروگرام میں بھی حصہ لیں گے ۔