شیوراج سنگھ کابینہ کا اندرونی تنازعہ

   

قلمدانوں کی تقسیم پر دوبارہ غوروخوض
بھوپال۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے منگل کو کہا کہ وزراء کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم کے سلسلے میں وہ آج پھر سے ورک آؤٹ کریں گے۔ چوہان نے دہلی سے لوٹنے کے بعد یہاں اسٹیٹ ہینگر پر صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں یہ تبصرہ کیا۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا آج شام تک وزرا کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم ہو جائے گی؟ اس پر شیوراج سنگھ چوہان نے جواب دیا کہ آج پھر سے ورک آؤٹ کروں گا اور اس کے بعد قلمدان تقسیم کیے جائیں گے۔شیوراج چوہان اتوار کی صبح دہلی روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے سرکاری سفر کے دوران صدر، نائب صدر اور متعدد مرکزی وزرا سے ملاقات کے علاوہ ریاست کے وزرا کے درمیان محکموں کی تقسیم کے سلسلے میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں سے بات چیت کی ہے۔ شیوراج چوہان کو پیر کی رات میں واپس آنا تھا، لیکن وہ آج صبح 11بجے کے بعد یہاں پہنچے اور اس کے بعد کہا کہ قلمدانوں کی تقسیم کے سلسلے میں آج اور ورک آؤٹ کیا جائے گا۔