شیوراج نے آنجہانی جیٹلی کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وہ ہمہ جہت صلاحیتوں سے مالا مال، فصیح مقرر، سابق وزیر خزانہ آنجہانی ارون جیٹلی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔مسٹرچوہان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اپنے دلائل اور گہرے خیالات سے لوگوں کے دلوں میں خاص مقام بنانے والے اور قوم کی تعمیر میں ان کے بے مثال تعاون کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مسٹر چوہان نے اپنے سلسلے وارٹویٹس میں سابق وزیر اعلی سندر لال پٹوا کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قوم اورمعاشرے کی خدمت کے لئے اپنی زندگی کا ہرلمحہ وقف کردینے والے آنجہانی پٹوا اپنے کاموں اور افکار کے ذریعے ہم سب کے دلوں میں روشنی کی اٹوٹ کرن کی طرح ہمیشہ روشن رہیں گے ۔