شیوراج نے ریوا میں ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا

   

ریوا: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج ریوا ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا اور خواتین کانفرنس سے خطاب کیا۔سرکاری معلومات کے مطابق چوہان نے دوپہر ایک بجے ریوا میں ہوائی اڈے کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس تقریب میں شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا بھی موجود تھے۔ اس کے بعد چوہان چورہاٹا ہوائی پٹی کے قریب منعقدہ خواتین کانفرنس سے خطاب کیا ۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ دیگر پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے ۔ریوا ریاست کے وندھیا علاقے کا ایک اہم شہر ہے ۔