شیوراج نے ’ماتری ون‘شروع کی

   

نئی دہلی: زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے جمعرات کو قومی راجدھانی دہلی میں ایک ایکڑ ‘‘ ماتر ون ’’کا افتتاح کیا اور ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم کے تحت پودے لگائے ۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت نے یہاں کہا کہ ملک بھر میں 800 سے زیادہ اداروں نے ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ مہم میں حصہ لیا اور چار ہزار تک پودے لگائے گئے اور وزارت کے افسران نے پوسا کیمپس کا دورہ کیا۔ انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے درخت لگائے ۔اس پروگرام میں ریاستی وزیر رام ناتھ ٹھاکر، سکریٹری ڈی اے آر ای اور ڈائریکٹر جنرل آئی سی اے آر ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک، زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کی وزارت کے تقریباً دو سو افسران اور ملازمین اور اسکولی طلباء بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے تمام ماتحت دفاتر، ملک بھر میں آئی سی اے آر انسٹی ٹیوٹ، سی اے یو، کے وی کے اور ایس اے یو نے بھی اپنے اپنے مقامات پر اسی طرح کے درخت لگانے کے پروگرام کا انعقاد کیا ہے ۔