بھوپال: 1857 کی پہلی جنگ آزادی کی جدوجہد میں انگریزوں کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھا نے والے بہادر شہید بھیما کے بلیدان دوس پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ٹوئٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں مسٹر چوہان نے کہا کہ وہ ریاست کے نیمار خطے کے قبائلی جنگجو بھیما نائک کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اپنی بے مثال حوصلہ کے بل بوتے پر انہوں نے برطانوی راج کی پالیسیوں کی مخالفت کی۔