بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کی سابق چیف سکریٹری محترمہ نرملا بوچ کے دیہانتپر رنج غم کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلی چوہان نے کہا کہ محترمہ بوچ نے دیانتداری اور انتظامی کارکردگی کے ساتھ کام کرکے اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے سماجی شعبے میں بھی اہم کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ ایشور ان کے آتما کو شانتی دے ۔محترمہ بوچ کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی۔ ان کا کل دیر رات دیہانت ہوگیا۔ وہ ریاست کی پہلی خاتون چیف سکریٹری تھیں۔
