شیوراج کی سالگرہپرمودی۔شاہ کی مبارکباد

   

بھوپال : وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کو آج ان کی سالگرہ پر مبارکباد بھیجی ہے ۔ مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مسٹرچوہان مدھیہ پردیش کو ترقی کی نئی سطح پر لے جا رہے ہیں۔ خدا سے ان کی لمبی عمر کیلئے دعا گو ہوں۔دوسری جانب وزیر داخلہ امیت شاہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ مدھیہ پردیش کی ترقی کے تئیں چوہان کی لگن قابل ستائش ہے ۔ وہ اسی سرشار جذبے کے ساتھ ریاست کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں، میں خدا سے ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہوں۔