شیوراج کی نڈا سے ملاقات

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی اور مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا۔چوہان نے کل رات دہلی میں ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا کہ۔ چوہان نے کہا کہ انہوں نے نڈا سے غیر سگالی ملاقات کی اور ریاست میں جاری وکاس یاترا، مختلف اسکیموں اور سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دیں۔ اس دوران سی ایم جن سیوا ابھیان، سی ایم جن سیوا مترا اور دیگر فلاحی اسکیموں کے بارے میں بھی بتایا۔وزیراعلیٰ کے مطابق، انہیں نڈا سے پیار بھری اور معنی خیز رہنمائی ملی۔اس سال کے آخر میں ریاست میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔