بھوپال: مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری ضلع میں حالیہ پیش رفت کے درمیان آج وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ڈنڈوری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے سنگھ کو ہٹانے کی ہدایت دی۔سرکاری معلومات کے مطابق مسٹر چوہان ڈنڈوری کے گزشتہ دنوں ڈنڈوری میں مشنری اسکول کے ہاسٹل میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ اور پولیس کی لاپرواہی پر سخت ناراض تھے ۔ اس واقعہ پر فیصلہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈنڈوری کو ہٹانے کی کارروائی کی ہے ۔ڈنڈوری ضلع کے جنوانی گاؤں کے ایک مشنری اسکول میں نابالغ طالبات کے مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کرنے اور بعد میں رہا کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔