شیوراج کی گورنر پٹیل سے ملاقات

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل سے آج یہاں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ملاقات کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق راج بھون میں مسٹر پٹیل سے مسٹر چوہان کی اس ملاقات کو بشکریہ ملاقات قرار دیا گیا ہے ۔ چوہان تقریباً 20منٹ تک راج بھون میں رہے ۔