حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شہر کے نواحی علاقہ شیورام پلی میں زور دار دھماکہ سے خوف و دہشت پیدا ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس علاقہ میں کچرا جلایا گیا اور اس دوران زور دار دھماکہ پیش آیا ۔ اس دھماکہ کے سبب آس پاس کے علاقوں میں سنسنی پیدا ہوگئی ۔ دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ قریب عمارتوں کے شیشہ ٹوٹ گئے ۔ پولیس کے مطابق شیورامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب وڈر بستی کے قریب چند لوگ کچرا جلا رہے تھے کہ اس دوران دھماکہ پیش آیا ۔ یہ بات انسپکٹر پولیس مائیلار دیوپلی مسٹر ستیش نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ صبح 8 بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ۔۔