شیوسینا(یو بی ٹی)کے لیڈر سنجے راوت نے لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کیا

   

ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری طرح سے راہل گاندھی کے ساتھ ہوں۔ 2024 میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے پوری اپوزیشن مل کر کام کرے گی۔ راہل گاندھی کی بات سے میں متفق ہوں اور پوری اپوزیشن متحد ہے ہم 2024 میں بی جے پی کو شکست دیں گے۔ یہ ہمارا یقین اور بھروسہ ہے۔ راہل گاندھی کی بات سمجھداری والی ہے۔ بڑے لیڈر اس طرح کی بات کرتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر آگے بڑھیں گے۔