شیوسینا اتحاد کے ارکان کی تعداد میں عنقریب 185 تک اضافہ : اُدھو ٹھاکرے

,

   

٭ مہاراشٹرا کے برسراقتدار شیو سینا نے کہا کہ یہ حیرت کی بات نہیں ہوگی اگر اُن کے اتحاد کی تعداد میں اضافہ ہوگا ۔ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مستقبل قریب میں یہ تعداد 185ارکان تک پہنچ جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا اسمبلی کے قائد اپوزیشن دیویندر فڈنویس کو اپنی غلطیاں نہیں دہرانے چاہیئے جیسا انہوں نے بحیثیت چیف منسٹر کی ہیں ۔ انہیں عہدہ کے وقار کو برقرار رکھنا چاہیئے ۔