شیوسینا انتخابی نشان کس کا؟ ادھو ٹھاکرے گروپ نے دستاویزات جمع کرنے کیلئے الیکشن کمیشن سے مانگے چار ہفتے

   

ممبئی: شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے گروپ نے الیکشن کمیشن سے پارٹی کے انتخابی نشان پر اپنے دعوی کی حمایت میں دستاویزات جمع کرانے کیلئے چار ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ پارٹی لیڈر نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے گروپ اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے گروپ سے کہا تھا کہ وہ 8 اگست تک پارٹی کے انتخابی نشان ‘تیر اور دھنش’ پر اپنے اپنے دعووں کی حمایت میں دستاویزات جمع کرائیں ۔