شیوسینا اور کانگریس کے رشتے مضبوط ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، سنجے راوت نے راہل گاندھی کے بعد پرینکا سے بھی کی ملاقات

,

   

نئی دہلی: شیوسینا اور کانگریس کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات صاف نظر آرہے ہیں۔ کل شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے راہل گاندھی سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی سے بھی ملاقات کی۔ سنجے راوت نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کے ایک دن بعد بدھ کو پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے بھی بات کی۔ راہل سے ملاقات کے بعد راوت نے اشارہ دیا تھا کہ شیو سینا یو پی اے میں شامل ہو جائے گی۔پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کے بعد راوت نے کہا کہ کانگریس لیڈر کے ساتھ اتر پردیش اور کچھ دیگر ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ شیو سینا اتر پردیش اور گوا میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔