شیوسینا لیڈر اروند ساونت مرکزی کابینہ سے مستعفی

   

نئی دہلی ۔ 11 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا قائد اروند ساونت نے مرکزی کابینہ سے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ حلیف جماعتوں میں اعتماد باقی نہیں رہا لہذا بحیثیت وزیر ان کا برقرار رہنا مناسب نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بی جے پی نشستوں اور اقتدار میں مساوی حصہ داری کے وعدہ سے منحرف ہوگئی ہے جس کے باعث اُدھو ٹھاکرے کو اتحاد توڑنے کیلئے مجبور ہونا پڑا ہے ۔