شیوسینا لیڈر اروند ساونت کا استعفیٰ قبول

   

نئی دہلی ۔ 12 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ رامناتھ کووند نے شیوسینا ایم پی اروند ساونت کا مرکزی مجلس وزراء سے استعفیٰ منگل کو فوری اثر کے ساتھ قبول کرلیا ۔ ترجمان راشٹرپتی بھون کے مطابق ساونٹ کا استعفیٰ وزیراعظم نریندر مودی کے مشورے پر قبول کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم کی خواہش کے مطابق صدر نے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر کو وزارت بھاری صنعتیں اور عوامی ادارہ جات کی ذمہ داری سونپی ہے جو اُن کے موجودہ قلمدانوں کے علاوہ ہوگی ۔