شیوسینا لیڈر اوپیندر ساونت ایکناتھ شنڈے گروپ میں شامل

   

ممبئی: شیوسینا (ادھو ٹھاکرے ) کے رہنما اور سابق سٹی کونسلر اوپیندر ساونت بدھ کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی موجودگی میں شیو سینا (شندے گروپ) میں شامل ہو گئے ۔ساونت ممبئی کے وکرولی کنموار نگر علاقے کے سابق کونسلر ہیں اور شیو سینا کے ترجمان سنجے راوت اور ان کے ایم ایل اے بھائی سنیل راوت کے قریبی رہے ہیں۔پچھلے ہفتے بھی کانگریس کے پانچ کونسلروں کا ایک گروپ شیو سینا کے شندے گروپ میں شامل ہوا تھا۔