ممبئی: شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے ہفتہ کو ‘ایک ملک، ایک زبان’ کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندی پورے ہندوستان میں بولی جاتی ہے اور اس کی مقبولیت ہے۔ راوت نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو یہ چیلنج قبول کرنا چاہئے کہ تمام ریاستوں کی ایک زبان ہونی چاہئے۔ ان کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب شاہ نے تقریباً ایک ماہ قبل کہا تھا کہ ہندی کو انگریزی کے متبادل کے طور پر قبول کیا جانا چاہئے نہ کہ مقامی زبانوں کے متبادل کے طور پر۔ ان کے اس بیان کی جنوبی ریاستوں کے کئی نامور لیڈروں نے مخالفت کی تھی۔