ممبئی : شیوسینا پھوٹ کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ارکان اسمبلی کی بغاوت کی وجہ سے اقتدار سے ہاتھ دھونے بیٹھنے والے مہاراشٹر کے سابق چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کو اب ارکان پارلیمنٹ کی بغاوت کا سامنا کرنا ہے جس سے شیوسینا پارٹی پارلیمنٹ میں بھی تقسیم کی طرف بڑھ رہی ہے۔ لوک سبھا میں 12 ارکان پارلیمنٹ نے ٹھاکرے کے خلاف بغاوت شروع کردی ہے۔