شیوسینا کا نوجوت سدھوکیخلاف مظاہرہ

   

لدھیانہ ،19فروری (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف جوانوں پر ہوئے حملہ کے بعد پنجاب میں مقامی بلدیاتی امور کے وزیرنوجوت سنگھ سدھو کے پاکستان کو مبینہ طورپر کلین چٹ دینے کے خلاف شیوسینا نے آج کانگریس پارٹی کے دفترکے باہر مظاہر کیا۔راجیوٹنڈن کی قیادت میں شیوسینا کے کارکنوں نے مسٹر سدھو اور کانگریس صدر راہل گاندھی کے پوسٹروں کو جوتے مارے اور کانگریس کے خلاف نعرہ بازی کی ۔اس دوران کانگریس کارکنوں نے شیوسینا اور بھارتیہ جنتاپارٹی کے خلاف نعرے بازی کی اور چوڑیا ں دکھائیں ۔کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے الزام لگایاکہ شیوسینا سیاست کے لیے کانگریس کے خلاف نعرے بازی کررہی ہے ۔